• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگر ہو جائے ادنیٰ سا اِشارہ غوث الاعظمؒ کا

تو ہو جائے جہاں سارا کا سارا غوث الاعظمؒ کا

مُرتّب چاند کرتا ہے ستارا غوث الاعظمؒ کا

فصیلِ وقت سے اچھا سہارا غوث الاعظمؒ کا

اُنھی کی یاد ہے ہر دم ، اُنھی کا ذکر ہے پیہم

ہمارے جان و دل پر ہے اِجارا غوث الاعظمؒ کا

نظر آتی ہے سورج کی مکمل روشنی سب کو

ہر اِک پر مرتبہ ہے آشکارا غوث الاعظمؒ کا

ولایت میں جہاں کے ضوفشاں دن رات رہتا ہے

بِلا تردید قسمت کا ستارا غوث الاعظمؒ کا

محبت اُنؒ کی ہے آباد میرے پیکر و جاں میں

میں اپنے دل میں کرتا ہوں نظارا غوث الاعظمؒ کا

میں کرسکتا ہوں روشن ہر جگہ تنویرِ جیلانیؒ

نہاں ہے میرے دل میں اِک شرارہ غوث الاعظمؒ کا

ندیمؔ، اِتنا تعلق اِس قدر ہے ربطِ روحانی

ازل سے تا ابد رشتہ ہمارا غوث الاعظمؒ کا

ندیمؔ ،اُنؒ کی دُعا سے کر رہے ہیں خدمتِ فن ہم

کہ ہے سرمایۂ دانش ہمارا غوث الاعظمؒ کا

(ریاض ندیم نیازی)

تازہ ترین