• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں جونیئر ہاکی ورلڈ کپ، قومی ٹیم کو اجازت مل گئی

قومی ہاکی ٹیم کو بھارت میں جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے اجازت مل گئی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)  کے سیکریٹری آصف باجوہ نے ٹیم کو بھارت میں جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں شرکت کی اجازت ملنے کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کیلئے حکومت کی جانب سے این او سی مل گیا ہے۔

آصف باجوہ نے مزید کہا کہ بھارت نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ویزوں کا بھی اجرا کردیا ہے۔

پی ایچ ایف سیکریٹری کے مطابق پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم 20 نومبر کو بھارت روانہ ہوگی، جونیئر ورلڈ کپ 24 نومبر سے کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین