• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کن 7 شہروں میں ہوگا؟


آسٹریلیا میں اگلے سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 7میزبان شہروں کا اعلان کر دیا گیا، فائنل 13 نومبر کو میلبرن میں کھیلا جائے گا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق اگلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک میلبرن، ایڈیلیڈ ، برسبین ، گیلانگ ، ہوبارٹ ، پرتھ اور سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کے سیمی فائنلز 9 اور 10 نومبر کو سڈنی اور ایڈیلیڈ میں ہوں گے جبکہ فائنل 13 نومبر کو میلبرن میں کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 ء میں چیمپئن ٹیم آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ ، پاکستان ،افغانستان، بنگلا دیش، انگلینڈ ، بھارت اور جنوبی کی ٹیمیں براہ راست سپر 12 مرحلہ کھیلیں گی جبکہ سری لنکا، ویسٹ انڈیز، نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں راؤنڈ ون میں مقابلہ کریں گی ۔

آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لئے بقیہ 4 ٹیمیں دو کوالیفائنگ ٹورنامنٹس سے آگے آئیں گی ، ایک کوالیفائنگ ٹورنامنٹ فروری میں عمان اور دوسرا جون جولائی میں زمبابوے میں ہو گا۔

تازہ ترین