• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کیس کے دوملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے راولپنڈی منتقل،ترکی سے 4افرادڈی پورٹ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس کو قتل کے مقدمات میں مطلوب دوملزموں کوانٹرپول کے ذریعے دبئی سے راولپنڈی منتقل کردیاگیا۔پیرکی صبح  عمیراعجازاورمحمدعلی نوازکوانٹرپول کے اہلکار پی آئی اے کی پروازپی کے262کے ذریعے ابوظہبی سے لے کراسلام آبادپہنچے۔ جہاں ان دونوں ملزموں کو انہوں نے ایف آئی اے کے حوالے کیا۔بے نظیربھٹوانٹرنیشنل ائرپورٹ  پرایف آئی اے کے عملے نے ان دونوں ملزموں کوایس ڈی پی اووارث خان سرکل ڈی ایس پی مرزازمان رضاکے حوالے کیا۔انٹرپول کے ذریعے لائے گئے ملزموں میں سے محمدعلی نوازتھانہ سٹی پولیس راولپنڈی کوتہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔  دوسرے ملزم عمیراعجازکے بارے بتایاجاتاہے کہ  وہ  20اکتوبر2014 کوتھانہ وارث خان کے علاقہ گلاس فیکٹری میں قتل ہونے والے جماعت اسلامی کی ذیلی تنظیم نیشنل لیبر فیڈریشن  راولپنڈی ڈویژن کے صدرحاجی طاہرکے مقدمہ میں نامزدتھا ۔   دریں اثناء اسلام آباد سے  ابوظہبی  جانے والی پی آئی اے  کی پرواز پی کے211 کے مسافروں کی چیکنگ کے دوران بونیرکے رہائشی امان  گل  کا ویزامشکوک ہونے پرامیگریشن حکام نے اسے  حراست  میں لے لیا اور بعدازاں اسے  مزید تفتیش کیلئے پاسپورٹ سیل بھجوادیاگیا۔  دریں اثناء  فرانس سے آنے والی  پی آئی اے  کی پرواز پی کے 770 سے طارق جاویدبھی اسلام آبادپہنچا  جسے فرانس میں  غیر قانونی رہائش رکھنے پر  حراست میں لے کرواپس بھیج دیاگیا،اسلام آباد پہنچنے پر امیگریشن حکام نے اسے  حراست میں لے لیا اور مزید تفتیش کیلئے پاسپورٹ سیل بھجوادیا۔ ادھرپیرکو دبئی کے راستے ترکی سے ڈی پورٹ کئے گئے چارپاکستانی فلائٹ نمبرای کے612کے ذریعے  بے نظیر ائرپورٹ پہنچے ۔ان افرادمیں گل حسین ولدامیرافضل سکنہ کراچی،شبیرحسین ولد محمدعلی سکنہ منڈی بہاؤالدین،دانش عزیزولدعبدالعزیزسکنہ گوجرانوالہ اورمحمدادریس ولدمحمدرفیق سکنہ  نارووال شامل ہیں ا۔ایف آئی اے امیگریشن عملے نے انہیں حراست میں  لے کرپاسپورٹ سیل بھیج دیا۔
تازہ ترین