• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماضی میں زمین مالکان کو فائدہ پہنچانے کے لیے موٹروے بنی، فواد چوہدری


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ماضی میں زمین مالکان کو فائدہ پہنچانے کے لیے موٹروے بنی۔

اسلام آباد میں جہلم ڈوئل کیرج وے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں فواد چوہدری نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے زمین مالکان کو فائدہ پہنچانے کےلئے موٹر وے بنائی، تمام منصوبے کمیشن کی نیت سے بنائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے منصوبوں میں کوئی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا، منصوبے سے جی ٹی روڈ کو موٹروے سے منسلک کردیا ہے۔

تقریب سے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی خطاب کیا۔

جہلم شاہراہ 128 کلو میٹر طویل دو رویہ سڑک ہے، جس کی تعمیر پر 16 ارب روپے خرچ ہوں گے اور یہ 30 ماہ کی مدت میں مکمل ہوگی۔

تازہ ترین