• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کیخلاف ٹی ٹی اسکینڈل کا اہم ملزم گرفتار


اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف ٹی ٹی اسکینڈل میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے اہم ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق ٹی ٹی اسکینڈل میں ملزم علی احمد خان کو اسلام آباد کے ہوٹل کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم علی احمد ماڈل ٹاؤن لاہور کا رہائشی ہے۔

ملزم کے خلاف چیئرمین نیب نے جولائی 2019 میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے ۔ ملزم کو لاہور احتساب عدالت کی طرف سے جاری 2020 کے وارنٹ گرفتاری کی روشنی میں گرفتار کیا گیا ہے۔

تازہ ترین