افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 2 دھماکوں میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ترجمان وزارت داخلہ قاری سعید خوستی کے مطابق دشت بارچی کے علاقے میں کار بم دھماکا ہوا، جس میں 1 شہری جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق دوسرا دھماکا ڈسٹرکٹ تین کے علاقے میں ہوا ہے۔
افغان حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متعلق تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔