• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چند ووٹ کی اکثریت سے حکومت نے پورا نظام بلڈوز کردیا، سراج الحق


امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ چند ووٹوں کی اکثریت سے حکومت نے پورا نظام بلڈوز کردیا۔

ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا سہارا آئندہ الیکشن میں شکست سے بچنے کے لیے لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی بلوں کا تعلق ذاتی مفادات کے تحفظ کے لیے ہے، حکومت نے مشاورت کے جمہوری طریقے سے ہمیشہ راہ فرار اختیار کی۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ایوان کی کارروائی جعلی تھی، قانون سازی کا عوامی مفادات سےتعلق نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں چند سو کی گنتی یقینی نہ بنانے والے شفاف الیکشن کے دعوے دار ہیں، وزیراعظم وہی کام ڈھٹائی سے کر رہے ہیں، جن کے خلاف شور مچاتے تھے۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ جبر اور زور کے ذریعے کیے گئے فیصلے برقرار نہیں رہ سکتے، حکمرانوں نے غریب سے نوالا اور طالب علم سے قلم اور کتاب چھین لی۔

انہوں نے کہا کہ والدین بچوں کی یونیورسٹیوں اور کالجز کی فیسیں ادا نہیں کرسکتے، وزیراعظم وعدہ پورا کریں اور طلبا یونینز پر سے پابندی اٹھائیں۔

تازہ ترین