لاہور (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھائی شیخ رفیق قمر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی اور انہیں کوٹ رادھا کشن کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد،ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل سید آصف حسین،رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق سمیت اراکین اسمبلی و دیگر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔