اسلام آباد( نمائندہ جنگ )سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی سربراہی میں سعودی وفد نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ملاقات کی اور پاک سعودی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر بات چیت کی، ملاقات میں کراچی میں 2011 میں سعودی سفارتکار پر دہشتگردانہ کے حملے کی تحقیقات جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا، وفد نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات انتہائی دیرینہ اور برادرانہ ہیں، پاک سعودی تعلقات تاریخی ہیں جن پردونوں ممالک کوفخر ہے، وزارت داخلہ نے پاک سعودی باہمی تعلقات کے فروغ میں قابل ستائیش کردار ادا کیا ۔