ملتان (سٹاف رپورٹر) سوشل ویلفیئر کے ادارے صنعت زار ملتان میں طالبات کے نیشنل ایجوکیشن ووکیشنل ٹریننگ کے تحت داخلوں کے لئے گذشتہ روز انٹرویوز کا عمل مکمل کرلیا گیا ۔ادارے نے گذشتہ روز 75 مزیدطالبات کے انٹرویوز منعقد کئے ہیں ۔تمام داخلے کے خواہشمند طالبات کے لئے انٹر ویوز کا سلسلہ مکمل کر نے کے بعد 275 میں سے صرف 75 طالبات کو تین مختلف فنی پروگراموں کے لئے داخلے کی لسٹیں تیار کرلی گئی ۔ حتمی لسٹیں آج آویزاں کردی جائیں گی اور کلاسوں کا باقاعدہ آغاز 18 مئی سے ہوگا