• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران دہشتگردی کو فروغ دینے والی دنیا کی سب سے بڑی ریاست ہے،امریکا

واشنگٹن (جنگ نیوز ) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ایران دہشت گردوں اور ان کی معاونت کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے، جب کہ داعش ابھی تک امریکا کیلئے خطرہ ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں کی سرپرستی اور ان کی مالی امداد کرنے والے ممالک میں ایران سر فہرست ہے اور واشنگٹن حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قراردینے کے لیے مزید حکومتوں سے درخواست کر رہا ہے۔

امریکی انسدادِ دہشت گردی بیورو کے قائم مقام ڈپٹی کرس لینڈ برگ کا کہنا ہے کہ ہمارا ادارہ حزب اللہ کے خلاف سفارتی مہم چلا رہا ہے اور ہم نے متعدد ملکوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس آرگنائزیشن کو مکمل طور پر دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے اپنے ملکوں میں اس کی سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کریں۔

تازہ ترین