گوادر (نمائندہ جنگ) گوادر کو حق دو تحریک کا دھرنا چوتھے روز میں داخل ۔ احتجاجی دھرنا سے تاریخی کفن پوش ریلی ہزاروں افراد کی شرکت ۔ عورتوں کی بھی گھروں سے نکل کر ریلی کے شرکا سے یکجہتی ۔ مقررین نے دھرنے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقوق حاصل کریں گے یا جام شہادت نوش کرینگے لیکن اپنی قوم کی سودا بازی نہیں کریں گے ۔ قومی میڈیا دھرنا کو کوریج نہ دے کر بلوچستان دشمنی پر اتر آیا ہے ۔ مطالبات پر عملدرآمد نہیں ہوگا تو احتجاجی دھرنا جاری رہے گا ۔