• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ڈیفنس میں مبینہ مقابلہ، ڈاکو ہلاک، زخمی ساتھی گرفتار

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ٹو میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ ساتھی زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکو شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے، جنہوں نے پولیس کی نفری کو دیکھ کر فائرنگ کر دی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا اور اس کا ساتھی زخمی حالت میں گرفتار ہو گیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے، ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین