وزیراعظم عمران خان نے سکھ برادری کو بابا گرو نانک کے 552 ویں جنم دن پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ پاکستان آنےوالے ہزاروں سکھوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سکھوں کو ان کی مذہبی رسومات کے لیے سہولیات فراہم کرتے رہیں گے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بابا گرونانک کا جنم دن سکھ برادری کے لئے خوشیوں سے بھرا تہوار ہے، سکھ برادری کو پنجاب آمد پر’جی آیاں نوں‘ کہتے ہیں۔