• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھ برادری کو آمد پر’جی آیاں نوں‘ کہتے ہیں، بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بابا گرونانک کا جنم دن سکھ برادری کے لئے خوشیوں سے بھرا تہوار ہے، سکھ برادری کو پنجاب آمد پر’جی آیاں نوں‘ کہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونے سے بھائی چارے، یگانگت اور یکجہتی کو فروغ ملتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بابا گرو نانک مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال تھے، کرتار پور رہداری کا قیام پی ٹی آئی حکومت کا تاریخی کارنامہ اورسکھ برادری کیلئے تحفہ ہے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ کرتار پور راہداری بننے سے سکھ برادری کی خوشیاں دوبالا ہوگئی ہیں۔

تازہ ترین