• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارت میں تین نئے زرعی قوانین کیخلاف ایک سال سے جاری کسانوں کا احتجاج رنگ لے آیا، مودی نے تین نئے زرعی قوانین کی منسوخی کا اعلان کردیا۔

بھارتی وزیراعظم مودی نے قوم سےخطاب میں کہا کہ حکومت نے تین نئے زرعی قوانین کی منسوخی کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ رواں ماہ شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے اجلاس میں طریقہ کار شروع کریں گے، مودی نے کہا کہ کسانوں سے گزارش ہے کہ وہ گھروں کو واپس چلے جائیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں تین نئے زرعی قوانین کیخلاف کسان نومبر 2020ء سے احتجاج کر رہے تھے۔

تازہ ترین