• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوروں کی طرح نیب سپلیمنٹری بل دھاندلی سے منظور کروایا گیا، شہباز شریف


قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر  شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں قانون سازی بلڈوز کرنے کے بعد نیب سپلیمنٹری بل کی منظوری کھلی بدنیتی ہے، نمازِ جمعہ کے وقت چوروں کی طرح نیب سپلیمنٹری بل دھاندلی سے منظور کروایا گیا۔

اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے نیب سپلیمنٹری بل کی سینیٹ سے منظوری کی مذمت کی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ نماز کے وقت کو بھی دھاندلی کے لیے استعمال کیا گیا، کیا یہ جمہوریت اور شفافیت ہے؟

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کی آمرانہ روش نے پارلیمان کو اکھاڑا بنا دیا جو افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔

صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ یہ قانون سازی نہیں، پارلیمنٹ، آئین اور عوام سے سنگین مذاق ہے۔

تازہ ترین