• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ میں اپوزیشن کی تقسیم کسی اور وجہ سے ہوئی ہے، شیری رحمان

پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن کی تقسیم کسی اور وجہ سے ہوئی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران شیری رحمان نے کہا کہ سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن کے 6 ووٹ کم تھے، اجلاس میں پیپلز پارٹی کے ممبر سب سے زیادہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں نماز جمعہ کے دوران نیب ترمیمی بل منظور کرایا گیا، ہمیں کہا کچھ اور گیا اور کیا کچھ اور گیا۔

پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے کسی ممبر پر انگلی نہیں اٹھاؤں گی، تقسیم کسی اور وجہ سے ہوئی ہے، پارٹی جائزہ لے گی کہ اجلاس میں 6 اپوزیشن ارکان کم کیوں تھے۔

تازہ ترین