مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ غریبوں کے معاشی قتل کے لیے پارلیمنٹ ربڑ اسٹیمپ بنادی گئی۔ حکومت چاہتی ہے کہ اندھوں کی طرح بس ربڑ اسٹیمپ بن کر ہاں کردی جائے۔
ایک بیان میں مصدق ملک نے کہا کہ عوام کو لوٹنے والے مافیاز کے مفاد میں قانون بنائے جارہے ہیں، پارلیمان اپنے بدترین دور سے گزر رہا ہے۔
ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ استاد، سلائی کرنے والی بیواؤں، بیوٹی پارلر کے ٹیکس نا دینے پر بجلی گیس کاٹنے کا قانون بنایا جارہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ دولت کمانے والے اسٹیل مل اور سیمنٹ مافیا کے لئے ڈیوٹی اور ٹیکس کم کرایا جارہا ہے۔
مصدق ملک نے یہ بھی کہا کہ غریبوں کا معاشی قتل کرنےکے لئے پارلیمنٹ کو ربر اسٹیمپ بنا دیا گیا ہے، آج مشترکہ اجلاس سے بھی بدترین رویہ سینیٹ میں اختیار کیا گیا۔