واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا ،چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بیجنگ میں اگلے سال ہونے والے سرمائی اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ پر غور کررہا ہے۔ اگر ہم نے چین میں ہونے والی سرمائی اولمپکس کا سفارتی بائیکاٹ کیا تو ان کھیلوں کے موقع پر امریکا کی سرکردہ شخصیات شرکت نہیں کریں گی تاہم کھلاڑیوں کو شرکت کی اجازت ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اوول آفس میں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی میزبانی کے دوران صحافیوں سےگفتگو میں بائیڈن نے کہا کہ اگلے فروری میں ہونے والے اولمپکس کے بائیکاٹ کی حمایت وہ چیز ہے جس کے بارے میں ہم سوچ رہے ہیں۔