ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلع ملتان میں انسداد خسرہ مہم بھرپور انداز میں جاری ہے، اب تک محکمہ صحت کی جانب سے 5 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو خسرہ انجکشن لگا دیے گئے ہیں جبکہ مہم کے دوران 21 لاکھ سے زائد 9 ماہ سے 15 سال کے بچوں کو ہدف رکھا گیا ہے۔ خسرہ مہم کے دوران پولیو کے قطرے بھی پلائے جارہے ہیں۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر علی مہدی نےنمازجمعہ کے موقع پر مختلف مساجد میں جاکر سپیکر پر عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو خسرے کے ٹیکے ضرور لگوائیں۔