پشاور( کرائم رپورٹر) پشاور پولیس نے 7علاقوں میں ٹارگٹڈ اینڈ سرچ آپریشن کرتے ہوئے 132مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا ۔گزشتہ روز شہر کے 7 مختلف مقامات پر انفارمیشن بیسڈ ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے گئے ہیں جن کے دوران 5 خطرناک اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا ہے، اسی طرح 132 مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے جبکہ 84 غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں اور غیر قانونی مقیم 14 افغان شہریوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، اسی طرح ہوائی فائرنگ میں ملوث 4 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ہونے والے تمام ملزمان کے قبضہ سے کلاشنکوف، 18 عدد پستول جبکہ سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے