نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ 12 سے 15 سال کے بچوں کو 27 نومبر تک کورونا ویکسین نہیں لگائی جائے گی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق خسرہ اور روبیلا ویکسین کی مہم کے باعت 15 سال تک کے بچوں کی کورونا ویکسینیشن 27 نومبر تک معطل کی گئی ہے۔
ادھر صوبۂ سندھ میں خسرہ اور روبیلا خسرہ کے امراض وبائی مرض کی طرح پھیلنے لگے ہیں، رواں سال 45 بچے جان کی بازی ہار بیٹھے ہیں۔
ماہرینِ طب کا کہنا ہےکہ بچوں کے چہرے اور جسم پر سرخ دانوں کا نمودار ہونا، تیز بخار اور نمونیا، خسرہ اور روبیلا خسرہ کی علامتیں ہیں جو سندھ میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔
سندھ میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی مہم 27 نومبر تک جاری رہے گی۔
ماہرِین طب نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے، والدین کو چاہیئے کہ محکمۂ صحت کی جانب سے آج سے شروع ہونے والی خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی مہم کے دوران ٹیکے لگوا کر بچوں کی زندگی کو محفوظ بنائیں۔