صنعت کاروں نے مانیٹری پالیسی کے تحت شرح سود میں ڈیڑھ فیصد کا اضافہ مسترد کردیا اور مطالبہ کیا ہے کہ شرح سود میں اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔
صدر سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری عبدالرشید نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کا شرح سود 8 اعشاریہ75 فیصد کرنا صنعتی فروغ میں رکاوٹ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شرح سود بڑھنے سے صنعتی پیداوار کم ہوگی، شرح سود میں اضافے سے معیشت کو فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہوگا۔
صدر عبدالرشید نے مزید کہا کہ زائد شرح سود سے کاروبار، صنعت کو مزید مشکلات ہوں گی، اسٹیٹ بینک تجارت و صنعت کے بہترین مفاد میں شرح سود میں اضافہ واپس لے۔