• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم اورنگزیب کا ایف آئی اے سے متعلق خبروں پر ردعمل


مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سے متعلق خبروں پر ردعمل دیا ہے۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب 3 سال سے نیب، نیب اور ایف آئی اے، ایف آئی اے کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب کی 3 سال سے نواز شریف شہباز شریف، نواز شریف شہباز شریف جاری ہے۔

ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ عمران صاحب 22 کروڑ عوام کا سوچیں، جو آپ کی نااہلی اور کرپشن کی بھینٹ چڑھ چکےہیں ۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کی عدالتوں میں نواز شریف، شہباز شریف کے خلاف ایک الزام کا ثبوت پیش نہیں کرسکے۔ نیب نے 3 سال میں ایک ثبوت پیش نہیں کیا اور اب ایف آئی اے سے وہی تماشہ کروایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے شہباز شریف کے خلاف جو کرنا ہے، کریں لیکن عوام کو سستا آٹا اور چینی دیں۔

ن لیگی ترجمان نے کہا کہ آپ نے شہباز شریف کے خلاف جو کرنا ہےکریں، لیکن عوام کی بھوک اور افلاس کم کریں۔

تازہ ترین