• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: لوگ گلوکارہ پر نوٹوں کی بارش، ویڈیو وائرل


بھارتی ریاست گجرات میں مقامی لوک گلوکارہ اُروشی ردادیا پر پرفارمنس کے دوران نوٹوں کی بارش کی گئی اور ان پر خوشی میں نوٹوں سے بھری بالٹی انڈیل دی گئی۔ 

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لوک گلوکارہ نے اپنے اس پروگرام کی مختصر ویڈیو شیئر کی۔ 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کا ایک مداح پرفارمنس سے اس قدر خوش ہوتا ہے کہ وہ ان پر نوٹوں سے بھری بالٹی انڈیل دیتا ہے۔ 

گلوکارہ کے چاروں طرف قالین پر نوٹ ہی نوٹ بکھرے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ان پر اسٹیج کے نیچے اور اطراف میں کھڑے لوگ بھی نوٹ نچھاور کر رہے ہیں۔ 

نوٹوں کی تعداد اتنی زیادہ تھی کہ خاتون گلوکارہ اپنی پرفامنس جاری رکھنے کے لیے انہیں ہارمونیئم سے ہٹاتی رہیں۔ 

تازہ ترین