لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا اسمبلی میں آنا خوش آئند ہے لیکن اسمبلی میںآنے ، تقریر کرنے اور صفائی پیش کرنے سے مسئلہ حل نہیںہوگا ۔مسئلہ حل ہوگا حساب کتاب دینے اور غیر جانبدار کمیشن بنانے سے ۔ چیف جسٹس کے سربراہی میںکمیشن کا قیام ناگزیر ہے ۔حکومت اور اپوزیشن متفقہ ٹی او آرز لائے اور ٹی او آرز پر حکومت خود پہل کرے ۔ وہ جامعہ اشرفیہ پشاور میں ختم القرآن شریف اور دستار بندی کے تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔سراج الحق نے کہا کہ ان تمام لوگوں کا محاسبہ ہوجن کے نام پانامہ لیکس میںآئے ہیں ۔ جن کے محلات اور کمپنیاں لندن ، دبئی اورپانامہ میں ہیں۔جماعت اسلامی ملک سے کرپشن اور کرپٹ سسٹم کا خاتمہ چاہتی ہے ۔کرپشن اور کرپٹ قیادت پاکستان کے لیے ہندوستان کے ایٹم بم سے زیادہ خطرناک ہے۔اگر ہم نے ان کرپٹ لوگوں کا احتساب نہیںکیا تویہ پاکستانی رائیل فیمیلیز اور ایسٹ انڈیا کمپنی کی شکل کے خاندان پاکستان کوغلام بنالیں گے ۔تقریب سے امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان ،صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف حاجی حبیب الرحمان ، مہتمم جامعہ اشرفیہ و خطیب تاریخی مسجد مہابت خان مولانا طیب قریشی ، امیر جماعت اسلامی پشاور صابرحسین اعوان ، مفتی امتیاز اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔انہوںنے کہاکہ 25 مئی کو پشاور سے کراچی تک کرپشن کے خلاف ٹرین مارچ کا آغاز کر رہے ہیں اس ٹرین مارچ کے ذریعے محروم و مجبو رعوام کو منظم کر کے اسٹیٹس کو کے خلاف متحد کریں گے اور ملک میںاسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کا بنیاد رکھیں گے ۔سراج الحق