کراچی (جنگ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی نے عابد حسن سدپارہ(کوہ پیما)، شکیل عباسی(اولمپین ہاکی کھلاڑی)، بریگیڈئر بلال اور کیپٹن رضوان کے ہمراہ گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی ہے۔دریں اثناء ایم پی اے شہزاد قریشی نے نیشنل بلوچستان ورک شاپ 8 کے وفد کے ساتھ دوستی پاکستان و ایران مند سرحد کا دورہ کیا۔ افغان، ایران تجارت کے مناظر دیکھے اور پاکستانی فوج کی جانب سے ایران باڈر پر باڑ لگانے پر اُنہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔