ملتان( سٹاف رپورٹر )کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے سرکاری ریونیو واجبات کی ریکوری کیلئے تمام ڈپٹی کمشنرز کو سخت اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے۔کمشنر نے کہا ہے کہ ریونیو واجبات کے نادھندگان کی جائیدادوں کو ضبط کیا جائے اور انکے فرد انتقال بلاک کئے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈویژنل ریونیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ز نے بھی شرکت کی۔ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ پٹواریوں کی بھرتی فوری مکمل کرکے تقررنامے جاری کئے جائیں تاکہ خالی مواضعات میں سروس ڈیلیوری بہتر کی جاسکے۔