• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: بےنظیر اسپتال کی ایمرجنسی میں بچوں کو نیبولائز کرنے میں مشکلات

راولپنڈی کے بینظیربھٹو اسپتال کے شعبہ اطفال کی ایمرجنسی میں بچوں کو نیبولائز کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں، اسپتال میں دستیاب واحد الٹراسانِک نیبو لائزر پر رش بڑھ گیا۔

اسپتال کے فوکل پرسن کا کہنا تھا کہ اسپتال میں الٹراسانِک نیبولائزر کا ایک پلانٹ لگا ہے، چھوٹے بچوں کے لیے چھوٹے نیبولائزر بڑی مقدار میں دستیاب ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بچوں کو نیبولائز کرنے کے لیے ایمرجنسی میں اکثر اوقات رش ہوجاتا ہے۔

فوکل پرسن نے کہا کہ اسپتال انتظامیہ نے والدین اور بچوں کی مشکلات کا نوٹس لیا ہے۔

تازہ ترین