• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفرگڑھ: زیادتی کا الزام لگانے والی سب انسپکٹر نوکری سے برخاست


مظفرگڑھ میں اغواء، زیادتی اور تشدد کے الزام لگانے والی لیڈی سب انسپکٹر کو ہی نوکری سے نکال دیا گیا۔

لیڈی سب انسپکٹر کے الزامات کی تحقیقات اور فیصلے سے پہلے ہی حکام ایکشن میں آگئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خاتون پولیس اہلکار کو زیادتی کے متاثرین کی ویڈیوز، پولیس ریکارڈ اور حساس معلومات شیئر کرنے پر نکالا گیا۔

حکام کا دعویٰ ہے کہ خاتون اہلکار ملزم کاشف سے رابطے میں تھی۔

لیڈی سب انسپکٹر نے 4 ستمبر کو ملزم کاشف کے خلاف اغواء، زیادتی اور تشدد کا مقدمہ درج کروایا تھا، جس کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

تازہ ترین