• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس (ر) ثاقب نثار کی تردید پر مریم نواز کا ردعمل

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کی تردید پر اپنا ردعمل جاری کردیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں مریم نواز نے ’ﷲ اکبر‘ لکھا۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار سے منسوب ایک آڈیو کلپ سامنے آئی ہے جس میں وہ مبینہ طور پر کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کی جگہ بنانے کے لیے نواز شریف کو سزا دینی ہوگی۔

آڈیو ٹیپ میں وہ مبینہ طور پر تسلیم کر رہے ہیں کہ مریم نواز کو سزا دینی ہوگی اگرچہ مریم نواز کے خلاف کوئی کیس نہیں۔

دوسری جانب سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس (ر) ثاقب نثار نے خود سے منسوب سوشل میڈیا پر زیرگردش مبینہ آڈیو کلپ کی تردید کی ہے۔

تازہ ترین