ریاض (شاہدنعیم) ایران سے متعلق خلیجی امریکی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس اردن، مصر، جرمنی، برطانیہ اور فرانس کے نمائندوں کی شراکت سے سعودی عرب نے اجلاس کی صدارت کی ہے۔ سعودی میڈیا مطابق خلیجی گروپ کے نمائندے نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ’ ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی مدد ضروری ہے۔ ویانا مذاکرات میں بھی عالمی تعاون لازمی ہے خلیجی گروپ کے نمائندے نے مزید کہا کہ ’خطے کے امن و استحکام اور علاقے میں کشیدگی کا گراف کم کرنے اور حالات کو ٹھنڈا کرنے کے سلسلے میں بین الاقوامی کوششوں کی حمایت ناگزیر ہے۔