• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا: گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کرکے بہن بھائی کو قتل کردیا

سرگودھا(نمائندہ جنگ)گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کرکے بہن بھائی کو قتل کردیا ۔ملزم کی بیٹی مقتول تنویر کی سابقہ اہلیہ تھی وہ تنویرکے گھر جہیز کا سامان لینے آئی تھی،پولیس کے مطابق اسلام آباد کالونی کوٹ مومن کے رہائشی 20سالہ تنویر اور اس کی ہمشیرہ 19سالہ رخسانہ بی بی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔ مقتولہ رخسانہ بی بی کی دوسری بہن کوثر بی بی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئی ۔پولیس کے مطابق ملزم کی بیٹی مقتول تنویر کی سابقہ اہلیہ تھی گھریلو ناچاقی کی وجہ سے وہ تنویرکے گھر جہیز کا سامان لینے کیلئے آئے ہوئے تھے اس دوران تلخ کلامی پر ملزمان مدثر، حیدر سمیت 6افراد نے فائرنگ کردی جس سے تنویر اور رخسانہ بی بی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ کوثر بی بی شدید زخمی ہوئی، وقوعہ کے بعد ملزم فرار ہوگئے ۔ ڈی پی او سرگودھا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن کو تحقیقات کا حکم دیدیا ۔ پولیس کے مطابق واقعہ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں ۔زخمی ہونے والی خاتون کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا منتقل کردیا گیا ۔

تازہ ترین