محمدپوردیوان(نمائندہ جنگ) محمدپوردیوان میں 9سالہ معصوم بچی کو بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ بچی کی بوری بندلاش برآمد،ظالم قاتلوں نے بچی کا سرکاٹ دیا۔کانوں سے بالیاں نوچ لیں۔،پولیس نے مقدمہ درج ‘ایف آئی آرسیل کردی۔تفصیل کے مطابق محمد پوردیوان کے نواحی موضع شہانی کے زمیندار وکاشت کار محمد بخش جکھا کی9سالہ بچی گزشتہ روز اچانک گم ہوگئی والدین عزیز واقارب تلاش کرتے رہے مقامی تھانہ محمد پور دیوان اطلاع بھی دی گئی گزشتہ شام مغرب کے بعد بوہڑ مائنر کے ساتھ بچی کی بوری میں بند سرکٹی تشدد زدہ نعش کو والدین نے شناخت کرلیا ۔عینی شاہدین کے مطابق بچی کے کان ہاتھ پر بھی تشدد کے نشانات تھے اور بچی نے کانوں میں سونے کی بالیاں پہنی ہوئی تھیں جو درندہ صفت ملزمان نے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے نوچ لیں ۔ اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او سرکل جام پور حافظ غلام فرید خان ایس ایچ او تھانہ محمد پور دیوان نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے رورل ہیلتھ سنٹر محمد پور دیوان منتقل کرانے تمام ثبوت کرائم سین حاصل کرنے کے بعد معصوم بچی کی نعش رات گئے ورثاء کے حوالے کر دی نمازجنازہ موضع شہانی میں ادا کیا گیا۔ عوامی سماجی مذہبی تعلیمی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن رظفراقبال آر پی او وقاص نذیر خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل خان سے ملوث ملزمان ملزمان کو بے نقاب کر کے قرار واقعی سزادینے نشان عبرت بنانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے جبکہ پولیس تھانہ محمد پور دیوان نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ ایس ڈی پی او سرکل جام پور حافظ غلام فرید خان نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر زاویہ اورجدید طریقہ تفتیش کے تحت کام لے رہے ہیں مشکوک افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں انشاء اللہ بہت جلد اصل ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔