• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی شہر و کینٹ میں چودہ برس میں آتشزدگی کے19بڑے واقعات

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) راولپنڈی شہر و کینٹ میں گزشتہ چودہ برسوں میں آتشزدگی کے19 بڑے واقعات ہوچکے ہیں۔جن میں سے اکثریت گنجان آباد علاقوں میں ہوئے۔ان واقعات میں موتی بازار، گھکھڑ پلازہ،راجہ بازار مدرسہ تعلیم القران، بابو محلہ،ماڈل ٹائون ہمک،پیمپر فیکٹری ہمک،چائنا پلازہ کالج ورڈ،ڈالڈا ویئروئیر ہائوس،چک بیلی روڈ مل،واہ کینٹ فلور ملز،نصیر آباد گلی،کچا سٹاپ،کوٹ گلی راجہ بازار،کھڈا مارکیٹ،جی روڈ گیگا مال،نمک منڈی راجہ بازار،ڈالڈا ویئر ہائوس،اردو بازار اور انڈسٹریل ایریا پیمپرز فیکٹری شامل ہیں۔ان واقعات میں آگ بجھانے پر تین گھنٹے سے لے کرتین دن تک کا وقت لگا۔ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کی گاڑیاں حادثے کی جگہ پہنچ کر کارروائی بھی شروع کردیتی ہیں لیکن پانی کیلئے آنے جانے میں وقت صرف ہوتا ہے۔جس سے وقت کا ضیاع ہوتا ہے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد علی نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی وقاص صفدر سکندری اور اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نوشین اسرار کوسروے کا ٹاسک دیا ہےجو شہر بھر میں تاجروں سے مشاورت کررہے ہیں۔
تازہ ترین