• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں چار آنکھوں والے بچھڑے کی’پوجا‘

بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے علاقے اندور میں ایک رہائشی کسان کے گھر دو منہ، چار آنکھوں والے بچھڑے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اس بچھڑے کے دو منہ، چار آنکھیں ہیں، جب شہریوں کو اس کی پیدائش کے حوالے سے معلوم ہوا تو وہ کسان کے گھر اس کو دیکھنے پہنچ گئے اور انہوں نے عقیدت میں بچھڑے کی پوجا بھی کی۔

کسان کے مطابق بچھڑے کی پیدائش کے بعد اُس کے گھر پر بڑی تعداد میں شہری قیمتی تحائف لے کر پہنچے، جو انہوں نے نذانے کے طور پر پیش کیے۔

شہریوں کے نزدیک بچھڑے کی پیدائش دراصل کرامت ہے، اسی وجہ سے وہ اس کی پوجا کررہے ہیں۔

تازہ ترین