• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو سیاسی عمل سے باہر رکھنے کے لیے اسکیم بنائی گئی، قوم انصاف کی منتظر ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں نون لیگ کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ اس اسکیم کا پتہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکی آڈیو کلپ سے لگتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ غلطیوں کو درست کیا جائے، قوم انصاف کی منتظر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار سے منسوب نئی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے جس میں ثاقب نثار مبینہ طور پر کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کی جگہ بنانے کے لیے نواز شریف کو سزا دینی ہوگی۔

آڈیو ٹیپ میں وہ مبینہ طور پر تسلیم کر رہے ہیں کہ مریم نواز کو سزا دینی ہو گی اگرچہ مریم نواز کے خلاف کوئی کیس نہیں ہے۔

دوسری جانب سابق چیف جسٹس نے متنازع آڈیو لیک کو من گھڑت قرار دے دیا ہے، ایک نجی ٹی وی چینل پر اپنے ردعمل میں سابق چیف جسٹس نے کہا کہ انہوں نے ابھی ابھی آڈیو سنی ہے اور یہ ان کی آواز نہیں ہے۔

آڈیو اتوار کی شب امریکامیں قائم ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم ’فیکٹ فوکس‘ نے جاری کی اور اس کی رپورٹ صحافی احمد نورانی نے دی جن کا دعویٰ ہے کہ آڈیو کی فارنزک جانچ کی گئی ہے۔


تازہ ترین