• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی جوہری ادارے کے سربراہ آج ایران کا دورہ کرینگے، ایرانی وزارت خارجہ

ایران نے کہا ہے کہ عالمی جوہری ادارے کے سربراہ رافیل گروسی آج ایران کا دورہ کرینگے۔ تہران سے خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے کہا کہ امید ہے رافیل گروسی کا دورہ گزشتہ دوروں کی طرح تعمیری ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ عالمی جوہری ادارے کو ہمیشہ کہا کہ وہ تکنیکی تعاون کی راہ پر گامزن رہے۔ ایرانی مذاکراتی ٹیم ایران پر پابندیوں کے خاتمے کی سنجیدہ خواہش کے ساتھ ویانا جائے گی۔

سعید خطیب زادے کا کہنا تھا کہ دیگر فریقین بھی جامع اور عملی معاہدے تک پہنچنے کے عزم کے ساتھ ویانا آئیں۔

واضح رہے کہ ایران کے عالمی طاقتوں سے عالمی جوہری معاہدے پر مذاکرات 29 نومبرکو ویانا میں ہوں گے۔ ان مذاکرات میں برطانیہ، چین، فرانس، جرمنی اور روس شریک ہوں گے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق امریکا ویانا میں جوہری معاہدے پر مذاکرات میں بالواسطہ طور پر شریک ہوگا۔

تازہ ترین