• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات میں مزید توسیع پر مبنی نظام تیار کیا جارہا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سندھ میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ 

بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والے اجلاس میں پارٹی چیئرمین کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر بلدیات ناصر شاہ اور مشیر قانون مرتضیٰ وہاب نے بلدیاتی نظام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ 

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایسا بلدیاتی نظام تیار کیا جارہا کہ جس میں بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات میں مزید توسیع کی جارہی ہے۔ بریفنگ کے دوران انہیں آگاہ کیا گیا کہ ایسا قانون بنایا جارہا ہے کہ جس سے بلدیاتی نظام مزید مضبوط ہوگا۔ 

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے عوام کے مسائل کے فوری حل کے لیے بلدیاتی نمائندوں کے کردار کو ناگزیر قرار دیا۔

اجلاس میں بلاول بھٹو کے ہمراہ پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور، پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، جمیل سومرو، صوبائی وزرا سعید غنی، منظور وسان، سہیل انور سیال، ضیا لنجار اور شیراز راجپر بھی موجود تھے۔

تازہ ترین