کراچی (این این آئی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کل (بدھ)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کرینگے۔لارجر بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس قاضی محمد امین احمد شامل ہیں۔ لارجر بینچ 24 تا 26 نومبر اہم مقدمات کی سماعت کریگا۔کراچی میگا تجاوزات کیس سماعت کیلئے مقررہے۔ لارجر بینچ سابق سٹی ناظم نعمت اللہ عمل درآمد کیس کی بھی سماعت کریگا۔ وزیراعلی سندھ، چیف سیکرٹری، کمشنر کراچی کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔ چیئرمین پی آئی اے، تمام کنٹونمنٹ بورڈز کے چیف ایگزیکٹو افسران کو بھی نوٹس جاری ہیں۔ ڈی جی ایس بی سی اے، ڈی جی کے ڈی اے، چیئرمین آباد کو نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔