اسلام آباد ( وقائع نگار ) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کور کمانڈر پشاور کے فرائض سنبھال لیے، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے پشاور کور کی کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو سونپی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور کورہیڈکوارٹرزمیں کمانڈ تبدیلی کی تقریب ہوئی ، جس میں لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے پشاور کور کی کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو سونپ دی۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کور کمانڈر پشاور کے فرائض سنبھال لیے۔یاد رہے 6 اکتوبر کو پاک فوج میں اعلیٰ سطح پرتبدیلیاں کی گئی تھیں ، جس کے تحت کور کمانڈرز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی اور آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کیا گیا تھا۔ جنرل فیض نے اپنی نئی ذمہ داری سے قبل آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔