اٹک ( نمائندہ جنگ ) سربراہ پی ڈی ایم و امیر جے یو آئی پاکستان مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آج علماء کرام میدان سیاست میں نہ ہوں تو حکمران اسلام کا نقشہ ہی بگاڑ دیں،ہمارے اکابرین نے مدرسہ اور سیاست کی ایک ساتھ بنیاد رکھی،علاقہ چھچھ قرآن وسنت کے علوم سے علاقے کو روشن کرنے والے حضرات کا مسکن رہاہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہبودی گائوں میں امیر جے یو آئی پنجاب ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن کی چچی کے انتقال پر تعزیت کے بعد علماء سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ہمارے اکابرین نے مدرسہ اور سیاست کی ایک ساتھ بنیاد رکھی اس لیے ہمیں دونوں کو ساتھ رکھنا اور دونوں کا تحفظ کرنا پڑتا ہے۔