ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے رورل ہیلتھ سنٹر مخدوم رشید کا اچانک دورہ اور ادویات کے سٹاک،ڈاکٹرز پیرامیڈیکل سٹاف کے حاضری رجسٹرز چیک کیے۔انہوں نے مریضوں، لواحقین سے دستیاب سہولیات بارے بات چیت کی اور کہا کہ سوشل میڈیا پر عوامی شکایت کے ازالہ کیلئے دیہی مرکز صحت کا دورہ کیا ہے۔، کمشنر نے کورونا ویکسینیشن،خسرہ ویکسینیشن کاؤنٹر چیک کئے۔