• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے اذہان کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب ملک نے بیٹے اذہان مرزا ملک کے لیے مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات اور دعائیں کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’اذہان کے لیے اپنی محبتوں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے کے لیے آپ سب کا شکریہ‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ’وہ اب بہتر محسوس کر رہا ہے اور تیزی سے صحت یاب ہو رہا ہے، الحمداللّٰہ‘۔

شعیب ملک نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بنگلادیش کا وائٹ واش کرنے پر مبارکباد بھی دی۔

خیال رہے کہ بیٹے کی طبیعت خراب ہونے کے باعث پاکستان ٹیم کے سینئر کھلاڑی شعیب ملک کو قومی ٹی 20 اسکواڈ کو چھوڑ نا پڑا تھا، جس کے بعد وہ بنگلادیش کے خلاف ہونے والا تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ نہیں کھیل سکے۔

شعیب ملک گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے ڈھاکہ سے دبئی روانہ ہو گئےتھے۔ 

تازہ ترین