وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی ملاقات ہوئی ہے۔
سوئٹزرلینڈ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بھی امریکی نائب صدر سے ملاقات ہوئی ہے۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے ساتھ جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف بھی ملاقات میں موجود تھے۔
واضح رہے کہ ایران امریکا جنگ بندی مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے لیے پاکستان، ایران اور امریکا کے وفود سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آج سوئٹزرلینڈ میں تکنیکی سطح کے مذاکرات میں شرکت کریں گے۔