• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم تمام محاذوں پر ایسی کامیابی حاصل کر رہے ہیں جو پہلے کبھی نہیں ملیں، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ : فوٹو اے ایف پی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ : فوٹو اے ایف پی 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم تمام محاذوں پر ایسی کامیابی حاصل کر رہے ہیں جو پہلےکبھی نہیں ملیں۔

فادرز ڈے کے موقع پرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں امریکی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے ملک کی معاشی اور عسکری کارکردگی کو غیر معمولی قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے، ملک میں روزگار کے مواقع ریکارڈ سطح پر ہیں جبکہ اسٹاک مارکیٹ بھی مضبوط پوزیشن میں ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا کی معیشت تاریخ کی بہترین معیشت ہے۔

صدر ٹرمپ نے امریکی فوج کو دنیا کی سب سے طاقتور فوج قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹ رہا ہے اور ملک ایسی فتوحات حاصل کر رہا ہے جیسی ماضی میں کبھی نہیں دیکھی گئیں۔

اپنے پیغام کے اختتام پر انہوں نے امریکی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خدا سب پر اپنا فضل و کرم نازل کرے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید