• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے یورینیم افزودگی کے حق کو تسلیم کرنا پڑے گا، مسعود پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان : فوٹو ایرانی میڈیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان : فوٹو ایرانی میڈیا 

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ہم اپنا یورینیم افزودگی کا حق نہیں چھوڑیں گے، انہیں بھی آخر کار ہمارے یورینیم افزودگی کے حق کو تسلیم کرنا پڑے گا۔

تہران میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ امریکا کا نام نہاد صدر کہہ رہا ہے کہ اس نے اپنی پوزیشن میں مکمل 180 ڈگری تبدیلی کرلی ہے،  امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کو غیرمشروط طور پر ہتھیار ڈالنے چاہئیں۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ امریکی صدر کہتا تھا ایران کو یہ حق نہیں، ایران کو وہ حق نہیں، پھر امریکی صدر نے تقریر کی اور کہا ایران کو یہ حق حاصل ہے، اور اسے یہ رکھنے کا بھی حق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ  نے اپنے سابقہ مؤقف کے مقابلے میں 180 ڈگری کا یوٹرن لے لیا ہے، انہوں نے یہ تسلیم کر لیا ہے کہ وہ ہمارے حقوق کو نظرانداز نہیں کرسکتے، امید ہے مذاکرات میں شریک لوگ اس عمل کو کامیابی سے آگے بڑھانے کے قابل ہوں گے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ بادشاہت پسند گروہ نہیں چاہتے کہ ملک پُرسکون ماحول میں آگے بڑھے یا عوام کی زندگیاں بہتر ہوں، جو بھی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے وہ نیتن یاہو کے راستے پر چل رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید