• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئٹزر لینڈ میں امریکا ایران بات چیت کا آغاز ہوگیا ہے، قطر کا اعلان

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

قطر نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ سوئٹزر لینڈ میں امریکا اور ایران کے مابین بات چیت کا آغاز ہوگیا ہے۔

دوحہ سے قطر کی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات سوئٹزر لینڈ میں شروع ہوگئے ہیں۔

قطر کی وزارت خارجہ کے مطابق امید ہے یہ ملاقاتیں مفاہمتی یادداشت کے تمام نکات کے ساتھ جامع اور مستقل معاہدے کا باعث بنیں گی۔

واضح رہے کہ ایران امریکا جنگ بندی مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے لیے پاکستان، ایران اور امریکا کے وفود سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آج سوئٹزرلینڈ میں تکنیکی سطح کے مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید